sahibzada frahan captain

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان

(روزنامہ جرأت)سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے احمد دانیال، سعد مسعود ،حیدر علی اور وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر ڈراپ کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 9 ، 11اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز کے لیے اسکواڈ کے اراکین کا اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں