usirantalkswitzerland

سوئٹزرلینڈ؛ پاکستان کی میزبانی میں امریکا ایران مذاکرات کا پہلا دور مکمل

(روزنامہ جرأت)پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکا-ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ اب مکمل ہوگیا ہے جبکہ مذاکرات 80 منٹ جاری رہنے کے بعد فریقین کو اندرونی مشاورت کا وقت دینے کے لیے عارضی طور پر معطل ہوگئے تھے۔
رپورٹس میں اس کے بعد ہونے والے مذاکرات سے متعلق کوئی تفصیل دی گئی تاہم مذاکرات سے قبل ایرانی وفد نے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت کا انحصار اس بات پر ہے کہ امریکا ابتدائی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر کس حد تک عمل کرتا ہے اور خاص طور پر اسرائیل کے لبنان پر حملوں کو روکنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں