gems and jewelers association

سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

(روزنامہ جرأت)پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ37 ہزار 936 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں