(روزنامہ جرأت)سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ایلیمنیٹر ٹو میں حیدرآباد کنگز مین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔عمر گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی شب قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، حیدرآباد کنگز مین مسلسل چار شکستوں کے بعد زبردست انداز میں کھیل میں واپس آئی ہے اور اس کا اچھا مومنٹم بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک کھلاڑی کی اچھی کارکردگی سے بھی ٹیم پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں، بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کے ساتھ حیدرآباد کنگز مین کی بولنگ بھی بہتر ہو گئی ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




