IG shifa hospital

عمران خان کی آج ہی منتقلی کا امکان: آئی جی اسلام آباد کا شفا اسپتال کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج ہی شفا اسپتال منتقلی کا امکان ہے، آئی جی اسلام آباد نے شفا اسپتال کا دورہ کیا، اسپتال کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے آئی جی اسلام آباد شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچے، شفا اسپتال کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اسپتال پہنچے، شفا انٹرنیشنل کے باہر سیکیورٹی کلیرنس شروع کی اور روڈ پر کھڑی گاڑیوں کو لفٹر نے فٹ پاتھ پر رکھ دیا۔آئی جی کے ساتھ ڈی آئی جی سی ٹی او سمیت دیگر پولیس افسران موجود رہے، شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ساتھ ملحقہ روڈ کو بند کردیا گیا۔اسی طرح عمران خان کو اڈیالہ جیل سے باہر لانے کے لیے اڈیالہ کے اردگرد سیکیورٹی سخت کردی گئی، اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس نے تمام دکانیں بند کرادیں اور اردگرد لگی لائٹس بھی بند کرادیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں