fifa world cup head to head tie breaker

فیفا رولڈ کپ؛ ’’ہیڈ ٹو ہیڈ ٹائی بریک‘‘ نے ابتدائی مرحلے میں کچھ ٹیموں کو گروپ چیمپیئن بنا دیا

(روزنامہ جرأت)فیفا کے نئے ’’ہیڈ ٹو ہیڈ ٹائی بریک قانون‘‘ نے ابتدائی مرحلے میں ہی کچھ ٹیموں کو گروپ چیمپیئن بنا دیا ہے جبکہ بعض ٹیمیں وقت سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔دوسری جانب بہترین 8 تیسری پوزیشن والی سائیڈز کے لیے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کا دروازہ بدستور کھلا ہوا ہے، جس سے آخری گروپ میچز کی اہمیت برقرار ہے۔ماضی میں اگر دو یا زیادہ ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوتے تھے تو سب سے پہلے گول کے فرق کو دیکھا جاتا تھا جس کی وجہ سے آخری میچ میں 3 پوائنٹس کا فرق بھی ختم کیا جا سکتا تھا۔اس بار فیفا نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے برابر پوائنٹس والی ٹیموں کے درمیان براہ راست مقابلے یعنی ہیڈ ٹو ہیڈ نتیجے کو پہلی ترجیح دی، اس کے بعد گول فرق، کیے گئے گولز، فیئر پلے ریکارڈ اور آخر میں فیفا رینکنگ کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں