(روزنامہ جرأت)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زندہ دلان لاہور کے لئے بڑی خوش خبری کا اعلان کردیا جب کہ لاہور میں 10 دن بسنت منائی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی، 5 فروری کو ”کشمیر ڈے“ منانے کے لیے ایک روز بسنت جشن کا ناغہ ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پوری دنیا میں 10 روزہ بسنت پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی، گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے بہتر اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ گزشتہ بسنت کی طرح ایک نئی مثال قائم کریں۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




