کراچی:(روزنامہ جرأت) اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافے کا اعلان کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح سود کو ساڑھے گیارہ فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے سے اثر پڑا ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہی شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




