(روزنامہ جرأت)بنگلادیشی بلے باز مشفق الرحیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر مشفیق الرحیم طویل ترین ٹیسٹ کیریئر والے دوسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔مشفق الرحیم کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال 351 دن پر محیط ہے۔ ان سے آگے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر ہیں جن کا ٹیسٹ کیریئر 24 سال ایک دن پر محیط تھا۔پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اب 20 سال 218 دن کے ساتھ طویل ترین ٹیسٹ کیریئر میں تیسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مشفق الرحیم بنگلادیش کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔




