molanamohammadidrees

مولانا ادریس پر حملہ کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا، تصاویر حاصل کرلی گئیں

چارسدہ:(روزنامہ جرأت) جے یو آئی کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مولانا محمد ادریس کو شہید کرنے والے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلی گئیں۔ گزشتہ روز چارسدہ میں نامعلوم افراد نے مولانا محمد ادریس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔مولانا ادریس کو گھر سے مدرسے جاتے ہوئے منگل کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ ان کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔تفتیشی حکام نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مولانا ادریس کے قتل کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا اور دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے، اسکے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں