راولپنڈی: (روزنامہ جرأت)سہ ملکی ون ڈے سیریز میں 429 رنز بنانے کے باوجود سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں شکست کھانے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ میری ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔جمعرات کو راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرکے انگلش ٹیم کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔
انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنا ئے۔
انگلش کپتان ہیری بروک نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ ہیری بروک نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی اور 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔لیکن جواب میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ایک گیند پہلے 430 رنز کا ہدف حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا رن چیز مکمل کیا۔سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے، ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنےپرخوشی نہیں۔ہیری بروک نے کہا کہ میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے، سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی، سری لنکا نے باؤنڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے۔
انگلش کپتان نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر تقریباً 900 رنز بنے، میری نظر میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بہترین تھی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کےجھنڈے بھی نظر آئے۔ہیری بروک نے پریس کانفرنس




