(روزنامہ جرأت)نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ ریجن میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ نیپالی حکام کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ ریجن میں دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک غیر ملکی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر نیپال کے علاقے پھیریچے میں پیش آیا۔ دونوں ہیلی کاپٹرز فش ٹیل ایئر اور ایئر ڈائنسٹی نامی کمپنیوں کے زیرِ آپریشن تھے اور لینڈنگ کی کوشش کررہے تھے کہ آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی مسافر جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ایک دوسرا شخص زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
دوسری جانب میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
میکسیکو حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹا نجی طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔




