کوئٹہ:(روزنامہ جرأت) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں صوبائی وزیر داخلہ کے سیکیورٹی قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو کے مقام پر پیش آیا، وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا۔مسلح افراد کی جانب سے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




