(روزنامہ جرأت)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے.کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ کوئٹہ میں وزیراعظم امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




