prime minister arrived at qasr al safa

وزیرِ اعظم کی مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد، سعودی ولی عہد نے استقبال کیا

(روزنامہ جرأت)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں قصر الصفا کا دورہ کیا جہاں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود کے درمیان دوطرفہ ملاقات جاری ہے۔
بیان کے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں