van accident

ٹیکسلا سے پشاور جانے والی ہائی ایس وین حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

نوشہرہ:(روزنامہ جرأت) ٹیکسلا سے پشاور جانے والی ہائی ایس وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام 10 افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ہائی ایس وین کا پچھلا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں