pakistan navy conducts major anti narcotics operation

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی

(روزنامہ جرأت)پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشکوک ماہی گیر کشتی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 750 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے تحت مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کیا گیا، آپریشن پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے بحیرہ عرب میں کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے 2800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی، ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین ڈالر ہے۔کامیاب آپریشن پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں جہازوں کے عملےکو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں