peshawar government school

پشاور: محکمہ تعلیم کا خستہ حال اسکولوں کے طلبہ کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکا فیصلہ

پشاور: (روزنامہ جرأت)محکمہ تعلیم نے خستہ حال اسکولوں کے طلبہ کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ضلعی ایجوکیشن افسران کو مراسلے بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو اور تکنیکی ماہرین نے متعدد اسکول عمارتوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔مراسلے میں خطرناک قرار دی گئی اسکول عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طلبہ کو اسی اسکول کی محفوظ عمارت یا قریبی سرکاری اسکول میں منتقل کیا جائے۔مراسلے کے مطابق سرکاری اسکول دستیاب نہ ہونے کی صورت میں کرائےکی عمارت میں کلاسزکا انعقاد کیاجائے، پوری عمارت کے بجائے صرف خطرناک حصے یا کمرے کو سیل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں