section 144 imposed in peshawar

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پشاور:(روزنامہ جرأت) ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کردی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پشاور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت جلسے، جلوس، احتجاج پر پابندی ہوگی۔اعلامیے کے مطابق پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی، اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر فوج داری دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں