pims police action initiated on prime ministers committee report

پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروع

اسلام آباد: (روزنامہ جرأت)پمز اسپتال میں 14 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پولیس نے بھی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اسپتال کے معطل افسران کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی پولیس فوجداری قانون کے تحت پمز سانحے کی تحقیقات کررہی ہے اور پولیس نے دفعہ 174 کی رپورٹ کے تحت انکوائری کا آغاز کیا ہے۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے تمام نامزد افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں