petrol pumps owner association

پمپ اونرز نے پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ قیمتوں کے تعین پر تحفظات کا اظہار کردیا

اسلام آباد: (روزنامہ جرأت)پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ قیمتوں کے تعین پر تحفظات کا اظہار کردیا۔وائس چیئرمین پیٹرول پمپ اونرزنے وزیرپیٹرولیم کو خط لکھ کر ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا۔
خط میں کہاگیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ اتار چڑھاؤ سے کاروبار شدید نقصان کا شکار ہے، قیمتوں کے روزانہ تعین سےاسٹاک مینجمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔خط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مشاورت کی ضرورت ہے، اسی لیے وفاقی وزیر پیٹرولیم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کرمسائل حل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں