jamaat e islami

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی بے شرمی کی انتہا ہے، جماعت اسلامی

لاہور: (روزنامہ جرأت)جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کی ہے۔پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر جماعت اسلامی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام دشمنی قرار دیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ بے شرمی و ہٹ دھرمی کی انتہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیوی کے نام پر ٹیکسز کم کیے جا رہے ہیں اور نہ ہی حکمران اپنی عیاشیوں سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں۔ مڈل کلاس اور غریب کو قربانی کا بکرا بنانا افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج شروع ہونے والے دو روزہ مرکزی شوریٰ اجلاس میں مشاورت کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر بوجھ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں