petrol price today

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹی فکیشن جاری

(روزنامہ جرأت)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے پیش نظر 14 اکتوبر کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین کردیا۔اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق 14 اکتوبر کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 71 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل تین پیسے کم ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے پر پہنچ گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے اگلے چوبیس گھنٹوں کیلیے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں