pti chairman holds telephone conversation with maulana fazal ur rehman

چیئرمین پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، مجودہ صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر بات کی۔بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کی اور ان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عملی اقدامات کرے جن سے کشیدگی مزید نہ بڑھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ اگر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کوششیں کی جائیں تو ان شاء اللہ حالات میں بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں