تین میچوں میں 3 نصف سینچریاں لیکن پاکستان ناکام! بابراعظم نے منفرد ریکارڈ بناڈالا

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں شکست کے ساتھ بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ڈیونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 37 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

سابق کپتان ٹی20 انٹرنیشنل میں دنیا کے دوسرے بلےباز بن گئے ہیں جنہوں نے 10 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔
اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے جنہوں نے 11 مرتبہ 50 یا اس سے زائد اسکور کیا لیکن ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

قبل ازیں کیویز نے تیسرے ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم محض 179 رنز بناکر ہمت ہار گئی اور یوں سیریز میں مسلسل تیسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

سیریز کے ابتدائی تینوں میچوں میں بابراعظم نے نصف سینچریاں اسکور کیں تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں ناکام رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں