کراچی: اطالوی ٹینس پلیئر جینک سینر نے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلم جیت لیا، انھوں نے آسٹریلین اوپن فائنل میں روسی حریف ڈینئیل میڈویڈوف کو شکست سے دوچار کیا۔
سیزن کا ابتدائی گرینڈ سلم اطالوی پلیئر جینک سینر کی مینز ٹائٹل فتح کے ساتھ ختم ہوگیا، انھوں نے فائنل میں روسی حریف ڈینئیل میڈویڈوف کے نام رہی، 2014 میں اسٹینسلس واورنیکا نے کیریئر کی اولین بڑی ٹرافی جیتی تھی،22 سالہ سینر نے اس سے قبل سیمی فائنل میں نووک جوکووچ کو ٹھکانے لگایا تھا۔
اطالوی پلیئر نے 10 بار کے آسٹریلین اوپن فاتح کا راستہ روک دیا تھا، 4 سیڈ 2008 کے بعد کم عمرترین فاتح بنے، ان سے قبل جوکووچ نے 20 برس کی عمر میں گرینڈ سلم جیتا تھا، 27 سالہ روسی پلیئر میڈویڈوف تیسری بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچے لیکن کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلم نام نہیں کرپائے۔
فائنل میں میڈویڈوف نے ابتدائی دو سیٹ 3-6 اور 3-6 سے جیت کر عمدہ آغاز کیا لیکن سینر نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے تیسرا سیٹ 4-6 سے نام کرکے واپسی کی ، چوتھا سیٹ بھی4-6 سے ان کے نام رہا، سینر نے پانچواں اور فیصلہ کن سیٹ 3-6 سے نام کرتے ہوئے کیریئر کی اولین ٹرافی نام کرلی۔
میڈویڈوف 2022 کے فائنل میں بھی رافیل نڈال کیخلاف ابتدائی 2 سیٹ جیتنے کے باوجود چیمپئن نہیں بن سکے تھے، میڈویڈوف نے ناکامی پر کہا کہ یقینی طور پر دوسری باری ٹرافی کے اتنے قریب پہنچ کر خالی ہاتھ رہ جانے پر شدید مایوسی ہوئی۔
ویمنز ڈبلز ٹرافی ہائش سو وائی اور الیسی مارٹنز نے قبضے میں کرلی، انھوں نے فائنل میں 11 سیڈ جیلینا اوسٹاپینکو اور لوئیڈمیلا کیچونک کو بھی زیر کیا، ان کی جیت کا اسکور 1-6 اور5-7 رہا۔