اسلام آباد: بانی تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا توشہ خانہ کیس میں 29جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کا اپنے وکیل کے ذریعے حق دفاع بحال کیا جائے۔
بانی تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس کے ذریعے درخواست دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس حتمی مرحلے میں داخل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق دفاع ختم
گزشتہ روز احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا حق جرح ختم کیا ہے اور توشہ خانہ ریفرنس کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔