پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کے معاملے پر صوبائی حکومت اور گورنر آمنے سامنے آ گئے۔
زرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس بلائے جانے کی سمری پر گورنر کے دستخط نہیں ہو سکے، جس کے بعد حکومتی ارکان کی ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
سمری پر دستخط نہ ہونے پر صوبائی حکومت نے اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن کردی ، جس پر 39 حکومتی ارکان کے دستخط ہیں۔
حکومتی ارکان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے سمری پر دستخط نہیں کیے۔ ہم نے آج ساڑھے 10 بجے تک سمری کا انتظار کیا، مگر گورنر کی جانب سے سمری نہیں آئی، جس کے بعد اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ہم نے اپنا آئینی حق استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں دورِ حکومت کے حسابات کی منظوری دینی ہے۔