اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کے اراکین کی رکنیت معطل کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی سے 8 خواتین سمیت 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے اقلیتوں کے 4 اراکین بھی معطل کیے گئے ۔
پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین اراکان کی رکنیت معطل ہوئی۔ قومی اسمبلی کے 3 اقلیتی ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔