حب چیک پوسٹ کے قریب چیکنگ، بسوں، ٹرکوں اور گاڑیوں سے نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

سندھ رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ کے قریب دوران چیکنگ بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلیں۔

ایکسپریس کے مطابق سندھ رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، سندھ رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ کے قریب مشترکہ چیکنگ کے دوران بسوں، ٹرکوں اور دیگر گا ڑیو ں سے نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلیں۔ ان اشیا میں بھاری مقدار میں سگریٹ، چھالیہ، خشک دودھ، ٹائرز، الیکٹرنک آئٹمز، فیبرکس، غذائی اشیا اور مختلف نوعیت کی اشیاء شامل ہیں جنہیں قبضے میں کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان اسمگل شدہ سامان بسوں، ٹرکو ں اور کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان سے کراچی اسمگل کرتے تھے جبکہ پچھلے چھ ماہ کے دوران اربوں روپے مالیت کا سامان اور بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کی گئی ہیں ان اشیا کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں