اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور سی ڈی انوائرمنٹ کا عملہ بھی موجود ہے۔ گزشتہ روز بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر 3 مختلف مقامات پر آگ لگی تھی۔ وزیراعظم نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نوٹس لیا تھا۔
گزشتہ روز لگنے والی آگ کو بجھانے کے آپریشن میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزنے بھی حصہ لیا تھا۔
شدید گرمی کے باعث اسلام آباد میں قائم مارگلہ کی پہاڑیوں میں اچانک آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے 3 مقامات پر پھیل گئی تھی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بھی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا.
Load/Hide Comments