گیژہو: چین کے ایک مخصوص خطے میں کچھ ایسے پہاڑ پائے جاتے ہیں جو حیرت انگیز طور پر اہرام مصر سے مشابہت رکھتے ہیں اور حالیہ برسوں میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
یہ پہاڑ چین کے صوبہ گیژہو (Guizhou) میں واقع ہیں جو مصر کے مشہور اہرام سے مشابہت کی وجہ سے Anlong Pyramids کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
حالیہ برسوں میں اینلونگ اہرام ایک مقبول سیاحتی مقام بن گیا ہے جبکہ اس علاقے نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
حتیٰ کہ جب قریب سے دیکھا جائے تو ان پہاڑوں پر ایک دوسرے کے اوپر چٹانوں کی تہہ صفائی سے دیکھی جاسکتی ہے جسے دیکھ کر یہ یقین ہوتا ہے کہ انہیں کسی انسانی تہذیب یا دوسری مخلوق نے تعمیر کیا ہے۔
جب سے اینلونگ اہرام کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن ہوئی ہیں، تب سے ان کی اصلیت کے بارے میں بہت سی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں تاہم ماہرین نے سب کو غلط قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ اہرام مکمل طور پر قدرتی طریقے سے بنے ہیں۔