حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کروڑوں روپے برآمد

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نےکاروائی کرتے ہوئےحوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔گرفتار ملزمان میں نعمان علی اور افتخار شامل ہیں۔ملزمان کو اشرف روڈ اور داؤد زئی پشاور سے گرفتار کیا گیا ۔
ملزم افتخار کا تعلق صوابی جبکہ ملزم نعمان بٹگرام کا رہائشی ہے ۔چھاپے کے دوران ملزمان سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے۔
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 6 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ،ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں