ٹریبونل تبدیلی کیس؛ الیکشن کمیشن آج محفوظ فیصلہ سنائے گا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ٹریبونل تبدیلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔
زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن آج 3 بجے فیصلہ سنائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آج کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ٹربیونل تبدیلی کیس سے متعلق فیصلہ جمعہ کے روز محفوظ کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹریبونل تبدیلی؛ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد سے لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 2 روز تک ن لیگ اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کے دلائل سننے کے بعد جمعہ کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد سے طارق فضل چوہدری سمیت تینوں لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری پر عدم اعتماد کیا تھا۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ شعیب شاہین، عامرمغل اورعلی بخاری کے وکلا نے ن لیگی رہنماوں کی درخواستوں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ گزشتہ سماعت میں فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ٹریبونل تبدیلی یا نظر ثانی کا اختیار نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں