باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق

باجوڑ :تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں تین افراد شہید ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ ،ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی بھی شہید ہوگئے۔
سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجےامیدوار پی کے 22 نجیب اللہ کے الیکشن مہم کے لئے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں