اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہوں، کرینہ کپور کا انکشاف

ممبئی: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے بچوں کے کھانے کی بچی ہوئی پلیٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ وہ ایسی ماں ہیں جو اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداح اداکارہ کی پوسٹ کو انجوائے کررہے ہیں اور بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا ہر ماں کو کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی دوسری شادی 2012 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں