ایف بی آر کی بڑی کارروائی، 11 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑ لیا

کراچی: ایف بی آر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گیارہ ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑ لیا۔

ڈیجیٹلائزیشن کی مدد سے ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کراچی نے الجنید امپیکس کے کیس میں 11 ارب روپے کے بڑے ٹیکس فراڈ کا پتہ لگایا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق محمد جُنید نے قومی خزانے سے فراڈ کرنے کے لئے یہ کمپنی بنائی تھی۔ جُنید نے اجمل خان کے ساتھ مل کر فراڈ کیا اور میسز ٹریڈ زون کے ذریعے آپریشن کیا۔ اس مقصد کے لیے بینک اکاؤنٹ بھی کھلوایا۔
ان دونوں ملزمان نے ملک کے کچھ طاقتور کاروباری گروپس/خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کیا۔ ملزمان کے خلاف کسٹمز اینڈ ٹیکسیشن کورٹ کراچی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں