لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بارش کا سسٹم اب بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔ لاہورمیں کل ہونے والی ریکارڈ بارش کے بعد دوبارہ گرمی اور حبس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 6 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ کل کی بارش کے بعد دریائے راوی کے اردگرد آبادیوں اور پارکوں میں تاحال پانی موجود ہے جبکہ شہر کی مین شاہراہوں کو پانی سے کلئیر کردیا گیا ہے