راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم ظہیر کو گرفتار کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم ظہیر نے میری 8 سالہ بیٹی کو گودام میں بنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔
ایس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔