راولپنڈی: جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا گیارہویں دن میں داخل ہوگیا، اس دوران شرکا کی تعداد میں بھی دن بہ دن مسلسل اضافہ ہو رہا ے۔
بجلی کے بھاری بلز، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز سے معاہدے، پیٹرول کی قیمتوں اور دیگر مطالبات کے لیے جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک میں جاری دھرنے کا آج گیارہواں دن ہے۔ دھرنے میں ملک بھر سے آئے ہوئے شرکا کا جوش و خروش دیدنی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیر اعظم حالات بے قابو ہونے سے پہلے بجلی کی قیمت کم کردیں، حافظ نعیم
پیر کے روز بھی جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کے شرکا کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا جب کہ اس دوران تاجر تنظیموں کی جانب سے جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں نے دھرنے کے اطراف اپنے حمایتی بینرز بھی آویزاں کردیے ہیں۔
آج مغرب کے بعد دھرنے کے مقام پر بڑا جلسہ ہوگا جس میں تاجر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی جب کہ ساڑھے گیارہ بجے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے گفتگو کریں گے