عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست، وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کے ریکارڈ سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس پرسماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، نیب، ایف آئی اے ،پنجاب پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایک کیس سے ضمانت کےبعد دوسرے مقدمے میں کیسے گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔بانی پی ٹی آئی کےوکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کےمطابق ایک ہی ریفرنس کو دوسری مرتبہ دائرنہیں کیاجاسکتا۔ عمران خان جیل میں ہیں مگر سیاسی انتقام کےلئےدوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔ عدالت تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت طلب کرے اور غیرقانونی کارروائیوں پر حکم امتناعی جاری کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں