بنگلادیش میں مظاہرے؛ پولیس کی گولی سے قومی ٹیم کے فٹبالر زخمی

بنگلادیش کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی حسین بادشاہ ملک میں جاری غیر مستحکم صورتحال کے درمیان پولیس کے ہاتھوں زخمی ہوگئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر بنگلادیشی فٹبال ٹیم کے پلئیر حسین بادشاہ نے اپنی تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا کہ وہ پریشان ہیں، فٹبالر نے 8 سیکنڈ کی ویڈیو بھی اَپ لوڈ کی۔

تصویر میں فٹبالر کو دیکھا جاسکتا ہے کہ انکے چہرے پر زخم ہیں جس سے خون رِس رہا ہے۔
بادشاہ نے کل دوبارہ ایک پوسٹ کی میں لکھا کہ ‘کل پولیس فورس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے فائرنگ کردی، اسوقت ربر گولی میری آنکھ پر لگی، سب میرے لیے دعا کریں، بہرحال ایک سوال پیدا ہوا جس پر بعد میں بات کریں گے۔

قبل ازیں سابق بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو مشتعل مظاہرین نے آگ لگادی تھی جبکہ سابق ممبر پارلیمنٹ شکیب الحسن شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
دوسری جانب سول نافرمانی کی پُرتشدد تحریک کے حامی مظاہرین نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا 15 سالہ دورِ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے اور وہ اسوقت بھارت میں مقیم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں