تاریخ ساز کامیابی پر مسلح افواج کے سربراہان کی ارشد ندیم کو مبارکباد

راولپنڈی: پاکستان مسلح افواج کے سربراہان نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے پیغامات میں شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے، پاکستان کے لیے شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کی لگن کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ارشد ندیم کی فتح پاکستانی ٹیلنٹ کا ایک شاندار ثبوت ہے، ارشد ندیم نے قومی ہیرو کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے اور شاندار کامیابی ارشد ندیم کی انتھک مثالی محنت کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی عوام کے لیے بے پناہ فخر اور مسرت دی ہے، ارشد ندیم کی فتح عالمی سطح پر ملک کی بہترین صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں