امام مسجد نبوی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی: امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرنے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرسے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر زور دیا کہ امام مسجد نبوی کا پاکستان کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے باعث فخر ہے۔

امام مسجد نبوی نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دونوں فریقین نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آخر میں امام مسجد نبوی نے مسلم اُمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں