مظفر آباد: آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم دارالحکومت مظفر آباد میں لہرا دیا گیا۔
دارالحکومت مظفرآباد کے نلوچھی پل پر کشمیری نوجوانوں نے آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ قومی پرچم لہرانے سے قبل نوجوانوں نے دومیل سے نلوچھی پل تک ریلی نکالی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مظفر آباد کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے پرچم کو دیکھنے اور اس کے ساتھ اپنی تصاویر بنوانےکے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی