لاہور: ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ز رائع کے مطابق انسپکٹر فیاض بابر پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ بنی کے علاقے اصغر مال روڈ پر ناکہ بندی کی۔ اس دوران رکشا کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 20 کلو گرام افیون برآمد کرلی گئی۔
انسپکٹر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ فیاض بابر کے مطابق لوڈر رکشا اور منشیات کو قبضے میں لے کر زبیر نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری انکشافات کی توقع ہے۔