ممبئی: بالی وڈ کے نامور کامیڈین اداکار راج پال یادَو کی جانب سے قرضے کی عدم ادائیگی پر ان کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی شاہجہاں پور میں واقع جائیداد کو سینٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے سیل کر دیا گیا ہے۔
کامیڈین و اداکار راج پال یادیو نے اپنے پروڈکشن ہاؤس ’شری نورنگ گوداوری انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ‘ کے لیے بینک سے قرض حاصل کیا تھا اور اپنی جائیدار گروی رکھوائی تھی۔
راجپال یادیو کا قرض11 کروڑ روپوں تک پہنچ چکا ہے اور قرض کی عدم ادائیگی پر بینک نے 8 اگست کو راجپال یادیو کی جائیداد سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ بینک اور اداکار دونوں کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے.