اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے رہنما علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
علی وزیر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ علی وزیر کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں انہیں رواں ماہ کے آغاز پر گرفتار کیا گیا تھا.