کھلاڑیوں کی فٹنس؛ وسیم اکرم نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
اسپورٹس ویب شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس پر زیادہ بات نہیں کرتا نہ میرے کوئی ذرائع ہیں لیکن اتنا معلوم ہے کہ گزشتہ 2 برس سے فٹنس پر کوئی توجہ نہیں تھی۔

سوئنگ کے سلطان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی کارکردگی پر طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس ان کے بین الاقوامی میچز کھیلنے کے معیار کی نہیں تھی، پوری دنیا نے دیکھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم کی فٹنس واقعی کتنی اچھی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز؛ قومی ٹیم کے کون سے کرکٹرز کے پاس ریکارڈ بنانے کا موقع ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی میں کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو مجھے فٹنس کا اُسی حوالے سے علم ہوتا، جب ہم کھیلتے تھے تو فٹنس اتنی عام نہیں تھی، ہمیں جاوید میانداد یا عمران خان ہی گائیڈ کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود نے 6 فاسٹ بولرز کو لیکر اہم بات کہہ ڈالی

واضح رہے کہ قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں رواں ماہ بنگلادیش کیخلاف میدان میں اُترے گی، جس میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 21 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں