لاہور: اچھرہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔
پولیس نے عون علی کھوسہ کی بازیابی کی تصدیق کردی۔ عون کو 15اگست کی رات گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج تھا۔
اغوا کا مقدمہ عون کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دس سے پندرہ مسلح افراد دروازہ توڑ کر عون علی کھوسہ کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
یہ پڑھیں : ’بل بل پاکستان‘ کامیڈین عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا
عون کھوسہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بجلی کے بھاری بلز کے حوالے سے ‘بل بل پاکستان’ گانا ریلیز کیا تھا جو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یوٹیوبر اپنی طنزیہ ویڈیوز اور موجودہ حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں۔